لاہور(مشرق نیوز) بھارتی شاعر، مصنف اور فلم رائٹر جاوید اختر رواں سال فیض میلے میں شرکت کریں گے جس کیلئے حکومت نے ا±ن سمیت دیگر بھارتیوں کو ویزہ جاری کردیا ہے۔
سالانہ بین الاقوامی فیض فیسٹیول رواں ہفتے کے آخر میں لاہور میں شروع ہورہا۔ تین روزہ پروگرام میں برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی مندوبین اپنی مختلف ادبی، موسیقی اور فنی سرگرمیوں کی میزبانی کریں گے۔
الحمرا آرٹس کونسل میں 60 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا جن میں مباحثے، لیکچرز، تھیٹر، ڈانس پرفارمنس اور قوالی کی محفل شامل ہوگی۔
فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے مہنگے ٹکٹ مختص کرنے پر ادبی حلقوں اور شہریوں نے منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا تو انتظامیہ نے فیسٹیول میں تمام لوگوں کا داخلہ بالکل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی شاعر، مصنف اور فلم رائٹر جاوید اختر فیض میلے میں شرکت کرینگے



















