پشاور، واہ کینٹ کے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پشاور، واہ کینٹ کے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پشاور اور واہ کینٹ کے کنٹونمنٹ بورڈزو بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل کردیا،عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور ،کنٹونمنٹ بورڈ واہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا الیکشن ابھی ہوا نہیں صرف شیڈول آیا اور آپ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن بتائے لوکل باڈیز کو کام سے کیوں روکا گیا اور بلدیاتی نمائندوں کو کس قانون کے تحت معطل کیا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ابھی صرف درخواست گزاروں کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کرتا ہوں، آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن عدالت کو مطمئن کرے،عدالت نے مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔