ایک اور پٹرول بم تیار

اسلام آباد (مشرق نیوز)ایک اور پٹرول بم تیار،تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پرایک اور پٹرول بم گرانے کافیصلہ کرلیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے لٹرتک اضافہ متوقع ہے،ڈیزل پر لیوی بھی 10روپے لٹر بڑھائی جائے گی، مجموعی اضافہ 50 روپے لٹر ہوجائیگا، ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 12.8 فیصد اضافے کےساتھ 281.87 اور ڈیزل کی 12.8 فیصد اضافے کےساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64روپے لٹر ہوجائے گی،مٹی کا تیل 217.88 اورلائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے لٹر ہوگی، قیمتیں ٹیکسوں کے حجم پر اخذ کی گئی ہیں،نئے نرخوں کااطلاق کل سے متوقع ہے