جدید ٹیکنالوجی کی طرف قدم، ڈیجیٹل پاور اٹارنی سسٹم کا افتتاح

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جدید ٹیکنالوجی کی طرف قدم، ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سسٹم کا افتتاح،تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سسٹم کا اجرا ءکر دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا پاور آف اٹارنی کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کر کے خوشی ہوئی، سسٹم سے عوام کو کافی سہولت ملے گی،پاور آف اٹارنی کی ڈیجیٹائزیشن سے عوام کو فائدہ ہو گا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سروسز میں شفافیت آئے گی،اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا پاور آف اٹارنی کے جدید نظام کا دائرہ کار 197 ملکوں تک بڑھا رہے ہیں، پاور آف اٹارنی نظام میں جدت سے اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔