جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

HBL پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے، وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دی تھی۔
علاوہ ازیں بنگلہ دیش سے شکیب الحسن نے بھی گزشتہ روز ملتان سلطانز کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔