عاطف اسلم کے نئے گانے ’’رنگریزہ ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی: مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے’’ رنگریزہ ‘‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔عاطف نے 3 سال بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میوزک انڈسٹری میں انٹری دی ہے جس پر ان کے بھارتی مداح بےحد پُرجوش ہیں، عاطف اسلم نے بھارتی پنجابی فلم ’’لور‘‘کے لیے اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کا عنوان ’رنگریزہ‘ ہے جبکہ گانا پنجابی زبان میں گایا گیا ہے۔