وزیراعظم کا کابینہ کے اراکین کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اراکین کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر اضافے کے بعد وزیراعظم نے کفایت شعاری کے سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق کابینہ اراکین کو دیئے جانے والے فری پٹرول میں کٹوتی کی جائے گی جبکہ کابینہ میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا ہے۔وزيراعظم کو حکومتی سطح پر اخراجات کم کرنے کی تجویز بھجوا دی گئی ہے، سرکاری سطح پر فری پٹرول ميں 30 سے 40 فيصد کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے، وزيراعظم خود معاشی ایمرجنسی سے متعلق اقدامات کا اعلان کريں گے جبکہ شہباز شریف کو پٹرول کے علاوہ بھی غير ضروری اخراجات کم کرنے کی تجويز دی گئی ہے۔