میلان:(لیڈرنیوز) اٹلی میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 26 سالہ فحش اداکارہ کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کردیئے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس نے 43 سالہ بینکر ڈیوڈ فونٹانا کو 26 سالہ فحش اداکارہ کیرول مالٹیز کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ کیرول مالٹی، جسے شارلٹ اینجی بھی کہا جاتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزمان نے اداکارہ کو نہ صرف قتل کیا بلکہ ان کے جسم کے ٹکڑے کرکے سڑک کے کنارے پھینک دیا۔ اداکارہ کی مسخ شدہ لاش 20 مارچ کو ملی تھی، ملزم پر قتل، ثبوت مٹانے اور لاش چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
فحش فلموں کی اداکارہ کا ہولناک قتل ‘لاش کے ٹکڑے کردیئے گئے



















