ممبئی:(لیڈرنیوز)بھارتی فلم ’ہنگامہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کو کروڑوں کا دھوکہ دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تاجر نے اداکارہ ریمی سین کے ساتھ 41.4 ملین روپے کا فراڈ کیا ہے، تاجر نے اداکارہ سے اپنے نئے کاروبار میں سرمایہ کاری کے بہانے یہ رقم لی تھی اور رقم پر 30 سے 40 فیصد سود ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ اداکارہ ریمی سین جن کا اصل نام شبھا مترا ہے، ایک پروڈکشن ہاو¿س بھی چلاتی ہیں۔ اداکارہ نے 2019 میں ایک جم میں مبینہ بزنس مین رونک ویاس سے ملاقات کی اور پھر دونوں میں آہستہ آہستہ دوستی ہوگئی۔بزنس مین رونک ویاس نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ ایک نیا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں اور اداکارہ ریمی کو اس کاروبار میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا۔ ویاس نے ریمی سین سے 30-40% منافع کا وعدہ بھی کیا۔اداکارہ ریمی سین نے فروری 2019 سے نومبر 2020 کے درمیان کل 41.4 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔ اور جب اس نے بزنس مین سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے ریمی سین کی فون کالز لینا بند کر دیں۔بعد ازاں جب اداکارہ کو پتہ چلا کہ بزنس مین رونک ویاس نے کبھی بھی ان کے پیسوں سے کوئی کاروبار شروع نہیں کیا اور اس رقم کا غلط استعمال کیا تو وہ حیران رہ گئیں اور پولیس سے رجوع کیا۔ ممبئی کی کھار پولیس نے اداکارہ ریمی سین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ



















