عدم اعتماد وفاق اور پنجاب دونوں میں کامیاب ہوگی‘ حمزہ شہباز

لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے، تحریک عدم اعتماد وفاق اور پنجاب دونوں میں کامیاب ہوگی۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن صوبے میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس معاملے پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا مشہود نے کہا کہ عثمان بزدار اور عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں، پنجاب کے عوام کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں اور اب وہ اپنی بیڈ گورننس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔