لاہور:(لیڈرنیوز)حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ن لیگ آج لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی جس کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے کارکنان 2 بجے ماڈل ٹاو¿ن سے روانہ ہونے والے ہیں۔شاہدرہ، اسلام پورہ، فیروز پور روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ، باغبانپوری، سلطان پورہ، شاد باغ سمیت شہر بھر میں لانگ مارچ کے حوالے سے بینرز آویزاں ہیں۔ تین مختلف مقامات پر پہنچے۔ شہر کے بیشتر رہنماو¿ں اور اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عوام سے مہنگائی مکاو¿ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
ن لیگ آج لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کرے گی



















