ماسکو::(لیڈر نیوز)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایٹمی جنگ کی بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔ روس مستقبل میں مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔
یوکرین تنازعہ جوہری جنگ میں تبدیلی کا امکان نہیں‘ روس


















