نومولود بچی کو گولی مار کر قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

میانوالی:(لیڈرنیوز)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو گولی مار کر قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔لیڈرنیوز کے مطابق میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو گولی مار کر قتل کرنے والے بدقسمت اور درندہ صفت ملزم شاہ زیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کرلیا۔ آپریشن کل رات کیا گیا۔ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمان کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد درندہ صفت ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ خصوصی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم شاہ زیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گرفتار کر لیا۔ جلد ہی وسیع اقدامات کئے جائیں گے اور عبرتناک سزا دی جائے گی۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری کر دی گئی ہے۔