پنڈی سٹیڈیم میں گونجتی ازان کی آوازخوشگوارلمحہ ‘ آسٹریلوی کپتان

روالپنڈی:(لیڈرنیوز)24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی پوسٹ میں تاریخی دورے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔تحریر میں پیٹ کمنز نے دورہ پاکستان کو اپنے کیریئر کا ایک غیر معمولی اور خاص لمحہ قرار دیا۔پیٹ کمنز نے تربیتی سیشن کے دوران محسوس کیے گئے کچھ خوشگوار اور منفرد لمحات کا بھی ذکر کیا۔آسٹریلوی کپتان نے لکھا کہ منگل کو ٹریننگ کے دوران ایک خوشی کا لمحہ تھا جب پنڈی اسٹیڈیم میں دور دراز پہاڑوں سے اذان کی گونج سنائی دی۔پیٹ کمنز نے بعد میں لکھا کہ انہیں معلوم ہوا کہ سیریز کا پہلا سیشن ہر جمعہ کو ڈھائی گھنٹے کا سیشن ہوگا، جس میں ایک گھنٹہ نماز کا وقفہ ہوگا، کیونکہ جمعہ ہفتے کا مقدس دن ہے۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم اسکواڈ اس دورے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے۔پیٹ کمنز نے پاکستان میں سکیورٹی کی بہترین صورتحال کی بھی تعریف کی۔