شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی

سڈنی:(لیڈرنیوز)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت کے حوالے سے اہم دعوے کیے ہیں۔شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے پر خون کے دھبے ملے ہیں۔تاہم اب سابق کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ فطری ہے۔