موجودہ حالات میں اپوزیشن منفی سیاست کررہی ہے‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں، ان لوگوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پہلے سے زیادہ اتفاق، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ موجودہ حالات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں قومی مفاد عزیز نہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ سیاسی انتشار پھیلانے والے ضمیر کے ناخن لیں، اپوزیشن نے اقتدار کی ہوس اور قومی مفادات کو داو¿ پر لگا دیا، قوم اپوزیشن کے منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ان لوگوں کو قوم کو جواب دینا ہوگا۔