اسلام آباد:(لیڈر نیوز) مسلم لیگ ن نے بھی پیکا آرڈیننس 2022 کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دائر کی تھی۔درخواست میں وزارت قانون، صدر پاکستان اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی غیر آئینی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔ حکومت پر تنقید کی اجازت نہیں۔ نہیں، آرڈیننس ایک فیکٹری ہے۔ پی ای سی اے ترمیمی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 سے متصادم ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ‘ن لیگ نے بھی پیکاآرڈیننس چیلنج کردیا



















