بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی بھی حجاب پر زہر اگلنے لگیں

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رکن اسمبلی بھی حجاب پر زہر اگلنے لگیں۔ پرگیہ ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کسی کو بھی حجاب پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔بھوپال میں بی جے پی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ جن لوگوں کو گھر میں خطرہ ہے انہیں گھر میں رہتے ہوئے حجاب پہننا چاہیے۔ ہندوستان میں کسی کو بھی حجاب پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ہندو انتہا پسند رکن پارلیمنٹ کامزاد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہندو معاشرہ ہے جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے اس لیے کسی کو بھی گھر سے باہر حجاب نہیں پہننا چاہیے۔پرگیہ ٹھاکر پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ چل رہا ہے اور وہ ضمانت پر باہر ہے۔کرناٹک اور دیگر بھارتی ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلم طالبات کا کیس زیر سماعت ہے۔