اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا 18ویں ترمیم اور پارلیمانی جمہوریت کے خلاف بیان قابل مذمت ہے، صوبوں سے عدم تعاون کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں مسائل تھے، 18ویں ترمیم آئین پاکستان کے بعد اتفاق رائے کی دوسری بڑی دستاویز تھی۔ آپ صدارتی اختیارات چاہتے ہیں جو آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو منتقل کیے؟شیری رحمان نے انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو وزیراعظم کے انٹرویو کے جواب میں کہا کہ ان کی جماعت کی تین صوبوں میں حکومت ہے۔ کیا پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے عدم تعاون کا ذمہ دار کوئی اور ہے؟ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراو¿ گے؟ وزیراعظم متنازع بیانات دینے سے گریز کریں۔
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت
لیبیا کشتی حادثہ: 35افراد جاں بحق، وزیراعظم کے مشیر ایم این اے مبارک زیب کے چچازاد بھائی بھی شامل
پاک چین دوستی کہکشاوں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے


















