اسلام آباد:(لیڈر نیوز) سربیا میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔سربیا میں پاکستانی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ ہم کب تک خاموش رہیں گے؟دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واضح کیا کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاو¿نٹس ہیک کر لیے گئے ہیں، اکاو¿نٹس پر پوسٹ کیے گئے پیغامات کا سفارت خانے سے کوئی تعلق نہیں۔
#Pakistani embassy in Serbia #inflation has broken all past records



















