کابل:(لیڈرنیوز)افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لنگ کنسلٹنٹ شان ٹیٹ نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر لانس کلیوزنر نے گزشتہ روز افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے معاہدے میں توسیع سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بولنگ کنسلٹنٹ نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شان ٹیٹ افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے جن کا بورڈ کے ساتھ سال کے آخر تک معاہدہ تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اپنے مختصر بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ انہیں افغان ٹیم کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا اور وہ خاص طور پر نوجوانوں سے بہت متاثر ہوئے جس سے انہیں ذاتی طور پر یقین ہوا کہ افغان ٹیم کا مستقبل اچھا ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں باو¿لنگ کنسلٹنٹ کے طور پر تعینات کیا تھا اور ان کا معاہدہ پانچ ماہ کے لیے تھا۔
#Afghanistan cricket team fast bowling consultant Shaun Tate abruptly resigns



















