چٹاگانگ:(لیڈرنیوز)چٹاگانگ میں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا، بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، شاہین اوپنرز عابد علی (91) اور عبداللہ شفیق (73) کے ساتھ آو¿ٹ ہوئے جب کہ اظہر علی (24) اور بابر اعظم (13) ناٹ آو¿ٹ رہے۔ بولرز حسن علی اور شاہین آفریدی نے 7.7 جبکہ بنگالی بولرز مہدی حسن اور تیج الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ چٹاگانگ ٹیسٹ میں عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری اننگز میں 91 رنز بنائے۔گزشتہ روز پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور بنگالی بولرز کی وکٹیں لینے کی تمام تر کوششوں کے باوجود نصف سنچریاں اسکور کیں۔
#Chittagong Test #Bangladesh gave Pakistan a target of 202 runs



















