اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شہباز گل نے کہا ہے کہ اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتاہے‘سمندر پار پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کی تکالیف کا احساس ہے‘ماضی میں شہبازشریف نے شکاگوکے ڈاکٹرکو جھوٹی رپورٹ دینے کا کہا، ووٹ کا حق مانگا تو کہا جاتا ہے کہ انہیں سیاست کی سمجھ نہیں، احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا علم نہیں، وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلا کر الیکشن لڑتے ہیں، یہاں پاکستانی اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔
#Shahbaz Gill #overseas Pakistanis are the capital of the country



















