ممبئی:(لیڈرنیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی اوپنر محمد رضوان کی 52 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دار اننگز نے بھارتی اداکار کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی ڈراموں کے اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے مقبول امیدوار علی گونی نے محمد رضوان کی تعریف میں اپنی کہانی پوسٹ کی۔علی گونی نے انسٹاگرام اسٹوری پر سیمی فائنل کی ایک جھلک پوسٹ کی جس میں رضوان آسٹریلوی بولر ہیزل ووڈ کی گیند پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔اداکار نے قومی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کھلاڑی ہے یہ۔ اداکار نے تالیاں بجانے والے ایموجیز بھی بنائے۔علی گونی کی کہانی کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے جسے پاکستانی صارفین شیئر کر رہے ہیں اور کھلے دل سے بھارتی اداکار کی تعریف کر رہے ہیں۔
#Aly Goni praised the Mohammad Rizwan #osted a glimpse of the semi-final on Instagram story



















