اسلام آباد:(لیڈر نیوز)مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون سازی میں حکومت کاساتھ نہیں دے رہی،اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کیاہے،اپوزیشن کے ساتھ دوبارہ مشاورت کیلئے تیارہیں،قومی اسمبلی کااجلاس مہینوں نہیں،کچھ روزکیلئے ملتوی ہواہے،اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق اورای وی ایم پرقانون سازی چاہتے ہیں،انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے،حکومت پی ٹی آئی نہیں،ملک کیلئے قانون سازی کرناچاہتی ہے،قانون سازی اورانتخابی اصلاحات کاراستہ نہیں رکناچاہیے،اصلاحات کامقصددھاندلی روکنااورشفاف انتخابات یقینی بناناہے،خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی قومی ایجنڈاہے،قانون سازی پرمشاورت کیلئے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،قانون سازی سے متعلق پی ٹی آئی یااتحادیوں کاکوئی خفیہ ایجنڈانہیں۔
#Babar Awan #opposition is not supporting the government in legislation


















