قومی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں بھی جیتے گی‘عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰپنجاب نے کہا ہے کہ لگاتار 5 میچز جیت کر ٹی 20ورلڈ کپ میںقومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔قومی کرکٹ ٹیم انشاءاللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی جیتے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا مضبوط حریف ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی بلند حوصلہ اور جیت کے لیے پرعزم ہیں، قوم کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے، میری نیک تمنائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو آج ایک بار پھر بطور ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔


#Usman Buzdar #national cricket team will also win in the semi-finals of T20 World Cup