عوام جان چکے الیکشن چوری ہونگے توریلیف نہیں ملے گا‘خاقان عباسی

کراچی:(لیڈر نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے دکھوں کی کوئی پرواہ نہیں‘عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے توکوئی ریلیف نہیں ملے گا،حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تومہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا؟۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج تک خزانے کے تحائف کا جواب نہیں دے سکی۔ پی ڈی ایم ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو آرڈیننس آیا ہے اس سے جج خود پریشان ہیں، فوری اور شفاف انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہیں۔


#judges themselves are worried about the ordinance which has come #Shahid Khaqan Abbasi