فیصل آباد:(لیڈرنیوز)نائب صدرن لیگ مریم نوازنے فیصل آبادمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے22کروڑعوام کوقبرمیں پہنچانے کی پوری کوشش کی،غیرملکیوں سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں،پنڈورا پیپرزمیں تحریک انصاف پہلے نمبرپرآئی ،کبھی سنا ہے چوروں کا سردارایماندارہو؟نوازشریف دورمیں دوسرے ممالک کے سربراہ خودپاکستان آتے تھے،مودی عمران خان کافون نہیں اٹھاتا اوربائیڈن فون نہیں کرتا،گرمی آتی ہے توبجلی ،سردی آتی ہے توگیس غائب،نوازشریف تمہارے بغیررل گئے ہیں،برطانوی عدالت نے کہاشہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی،ایل این جی میں122ارب کا ڈاکاڈالاگیا،عمران خان نے جان بوجھ کرمہنگی ایل این جی درآمدکی،عوام کے خون پسینے کی کمائی ان کی جیبوں میں گئی،آٹا،چینی،بی آرٹی ملکی تاریخ کے بڑے اسکینڈلزہیں ،نیب کے ذریعے انتقام لیا گیا،اپنی باری آئی تونیب کاپوراقانون بدل دیا،جومرضی کرلوخودکواحتساب سے نہیں بچاسکتے،نوازشریف اورشہبازشریف نے 3،3نسلوں کا حساب دیا۔
#Have you ever heard of the leader of thieves being honest #Maryam Nawaz



















