کورونا وائرس مزید 54 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد: (لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 54 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27847 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1252656 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1308 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب میں 433687 ، سندھ میں 460748 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 174841 شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں 32992 ، اسلام آباد میں 10334 ، اسلام آباد میں 15801 اور آزاد کشمیر میں 34253 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 196039052 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48907 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1178883 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 54 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27947 ہوگئی۔ پنجاب میں 12710 ، سندھ میں 7442 ، خیبر پختونخوا میں 5593 ، اسلام آباد میں 929 ، بلوچستان میں 349 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض انتقال کرگئے۔


#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan