ملکی برآمدات 4.6ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آو¿ٹ لک رپورٹ جاری،ملکی برآمدات 35.4فیصد اضافے سے 4.6ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں،ملکی درآمدات67.8فیصد اضافے سے 11.4 ارب ڈالرریکارڈ ‘پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 976.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی‘مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کیساتھ 1164.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی‘رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر ستمبر کے تیسرے ہفتے تک 26 ارب 32 کروڑڈالرہوگئے،اسٹیٹ بینک 19.47ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.84 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 168.52روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،2 ماہ میں ٹیکس ریونیو 42.3 فیصد اضافے سے 857.8ارب روپے رہا،بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی میں 2.3فیصد تک پہنچ گئی ، ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدن ، غیرملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈکی گئی،برآمدات،درآمدات،ایف بی آرمحصولات،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ہوا،پہلے2ماہ میں ترسیلات زر10.4فیصد اضافے سے 5.4 ارب ڈالرریکارڈ کی گئی، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں 2.3 ارب ڈالر اضافہ ہوا، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.1فیصد ریکارڈ ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.3فیصد کمی سے 203 ملین ڈالر رہی ۔


#Ministry of Finance #tax revenue rose 42.3 per cent #Pakistan #country's exports reached 4.6 billion