حکومتی لاپرواہی‘ قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس حکومتی غفلت کا شکار ہوگیا۔ قومی اسمبلی کے تمام حالیہ اجلاس کورم کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دیے گئے۔17ستمبر سے حکومت قومی اسمبلی کے6اجلاسوں میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این ایز غائب ٹی اے ڈی اے لیکرغائب‘وفاقی وزراء، اسمبلی کے حکومتی ارکان کی اکثریت کا بھی ایوان سے غیر حاضر ہونامعمول بن گیا۔حکومت کی بے حسی اور غفلت کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس اس ماہ کی 17 ، 20 ، 21 ، 22 ، 24 اور 27 کو ملتوی کیے گئے۔


#first National Assembly session of the fourth parliamentary year fell victim to government negligence