پہلاون ڈے‘ بابر اعظم اور ٹام لیتھم نے فتح پر نظر جمالیں

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)انتظار کی گھڑیاں ختم ، کیوی کھلاڑی 18 سال بعد آج پاکستانی سرزمین پر ایکشن میں ہونگے۔ راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میں قومی کپتان بابر اعظم اور مہمان ٹام لیتھم نے فتح پر نظر جمالیں۔ میچ 2:30پر شروع ہوگا۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرکٹ کی بہار لوٹ آئی ہے ، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔پاک کیوی ون ڈے میں پاکستان کو مضبوط برتری حاصل ہے ، 107 میں سے 55 جیتے ، 48 ہارے ، تین ڈرا ہوئے ، ہوم گراﺅنڈ پر 20 میں سے 17 جیتے۔ 2003 کی آخری سیریز میں پاکستان نے کیویز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم 12 رکنی ٹیم پر مشتمل ہے جس میں تین لیگ اسپنرز شامل ہیں۔ مہمان رہنما ٹام لیتھم نے بابر الیون کو ایک مضبوط مجموعہ قرار دیا


#Kiwi players are in action on Pakistani soil today after 18 years #Babar Azam and guest Tom Latham looked at the victory