گوجرانوالہ:(لیڈرنیوز)پی پی پی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ، مظاہرین نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے۔پی پی پی سٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ماڈل ٹاو¿ن سے ایک ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کے باہر پہنچی جہاں جیلوں نے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ودود حسن ڈار نے کی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان کے غریب عوام کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کرکے خودکشی پر مجبور کر رہا ہے۔ آج حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آٹا ، گھی ، چینی اور زندگی کی بنیادی ضروریات عوام کی پہنچ سے دور ، عوام بھوکے مرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
#PPP staged a protestagainst the increase in prices of petroleum products #protesters chanted slogans against the increase in prices



















