انتخابی اصلاحات‘گورنرپنجاب کااپوزیشن کوحکومت کےساتھ بیٹھنے کامشورہ

لاہور:(لیڈر نیوز)گورنرپنجاب سے چیئرمین سینیٹ اوراپوزیشن سینیٹرزکی ملاقات،اپوزیشن سینیٹرزمیں مشاہدحسین،عبدالغفورحیدری شامل تھے،گورنرپنجاب کااپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرحکومت کےساتھ بیٹھنے کامشورہ ۔چیئرمین سینیٹ نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنرپنجاب کے اقدامات کوسراہا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپناکرداراداکرناچاہیے،جمہوریت اورپارلیمنٹ کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا،گونرپنجاب چودھری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک وقوم کےمفادمیں ہیں،یہ وقت سیاست کانہیں،ملکی اورقومی مفادات کےتحفظ کاہے۔


#Electoral Reforms: Governor Punjab advises opposition to sit with government #leadernews #Chairman Senate and Opposition Senators called on Governor Punjab