اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے پوری دنیا میں مسائل پیدا کیے ہیں ، غذائی عدم تحفظ ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ، موسمیاتی تبدیلی ، غربت اور خوراک کی عدم تحفظ کو بھی دنیا بھر میں چیلنجز کا سامنا ہے۔چین میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا نے عالمی سطح پر معیشت کو متاثر کیا ہے اور چین ترقی پذیر ممالک کے لیے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی زمینوں کو بنجر ہونے سے بچا سکتی ہے ، حساس پروگرام نے کورونا کے مسائل حل کرنے میں مدد کی ہے ، ہم ایک صاف اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں ، ہم نے بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگائے ہیں۔
#Corona epidemic has created problems all over the world #leadernews #imran khan #food insecurity is the biggest challenge for developing countries


















