جسٹس عیسی کا ازخودنوٹس کے دائرہ اختیارکیلئے قائم پر بینچ پر اعتراض

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار کے لیے بنچ پر اعتراض کردیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنے بنچ کی نگرانی کا اختیار نہیں ہے۔ اگر وہ نگرانی کرے گا تو نظام عدل تباہ ہو جائے گا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کرنا غیر آئینی ہے۔ سپریم کورٹ کا رجسٹرار اس سے قبل وزیراعظم آفس میں کام کرتا رہا ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بنچ دوسرے کی کارروائی کا جائزہ نہیں لے سکتا۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کے حکم میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔


#Justice Qazi Faez Isa #leadernews #objected to the bench constituted for the jurisdiction of suo motu notice #Chief Justice Omar Ata Bandial