امریکی طیارے سے گرکرہلاک ہونیوالاافغان فٹبالر نکلا

کابل: (لیڈرنیوز)افغانستان سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے امریکی طیارے سے گرنے والے نوجوان کی شناخت ایک افغان فٹ بالر کے طور پر ہوئی ہے۔طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد افغانستان میں غیر یقینی کی کیفیت ہے۔ 15 اگست کو طالبان کے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حامد کرزئی ائیر پورٹ پر غیر ملکیوں سمیت افغانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو ہر صورت ملک چھوڑنا چاہتے تھی ۔ کوشش کے دوران دو نوجوان کابل ایئرپورٹ پر ایک امریکی سی 17 طیارے کے پہیوں سے لپٹ گئے اور پرواز کے دوران اونچائی سے زمین پر گر گئے۔ ایک نوجوان کی شناخت ایک افغان فٹ بالر کے طور پر ہوئی ہے۔افغانستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے تصدیق کی ہے کہ امریکی طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والا 19 سالہ شخص افغان نوجوان فٹ بال ٹیم سے تعلق رکھتا ہے ، ذکی انور جو مایوسی اور غیر یقینی کی وجہ سے ملک چھوڑنا چاہتا تھا۔ تاہم وہ طیارے سے گر کر مر گیا۔


#A young man who fell from a US plane identified as an Afghan footballer #leadernews #Zaki Anwar #Afghanistan's Directorate General of Sports