اسلام آباد: (لیڈر نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پرسکون پاکستان کیلئے انتہائی ضروری ہے،چمن اورطورخم بارڈرپرکوئی مسئلہ نہیں،تمام معاملات پرسکون اندازسے جاری ہیں،بھارتی میڈیاپاکستانی بارڈرزکے حوالے سے جوپروپیگنڈا کررہا ہے وہ غلط ہے،افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو قربانی کا بکرابنانے کی کوشش ناکام بنادی،پاکستان افغان سرحدپر دوطرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے،افغانستان سے آنیوالے غیرملکی صحافیوں کوٹرانزٹ ویزادے رہے ہیں،افغانستان سے مہاجرین کی آمدکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،طالبان کوتسلیم کرنایانہ کرناعمران خان اوروزارت خارجہ کافیصلہ ہے،امریکااورطالبان کومذاکرات کی میزپرلانے کیلئے پاکستان نے اہم کرداراداکیا،وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کوسمجھانے کی بہت کوشش کی،اشرف غنی غلط فہمی کاشکارتھا،لگ رہاتھاجوچاہتاہے وہ نہیں ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پرافغانستان سے آنیوالوں کوآن آرائیول ویزافراہم ہوگا،افغانستان سے آنی والے غیرملکی صحافیوں کوبھی ویزاکی سہولت ملے گی،افغانستان سے آنیوالے شہریوں کوطورخم بارڈرپرسہولتیں فراہم کررہے ہیں،افغانستان سے غیرملکی سفارتکاروں اورعملے کوپاکستان آنے کیلئے سہولت دی۔
#peaceful and stable Afghanistan is very important #leadernews #Attempts to make Pakistan a scapegoat on Afghanistan have failed #sheikh rasheed



















