اسلام آباد:(لیڈر نیوز) سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کو بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان سے آزاد حیثیت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی اسمبلی رکنیت کو 2 شناختی کارڈ رکھنے پر چیلنج کیا گیاتھا۔جسٹس منیب اختر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
#Punjab Assembly member Salman Naeem #leadernews #Supreme Court #PP-217 Multan #Assembly membership was challenged for having 2 identity cards


















