جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی۔صرف 168 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ٹیم کے ہیرو ان کے فاسٹ بولر کیمر روچ رہے جنہوں نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 30 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سیریز میں ایک وکٹ کی برتری دلائی۔پاکستان کی جانب سے ان کے چاروں فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ کھیل کے آخری سیشن میں پاکستانی فیلڈرز کے کئی اہم کیچ ڈراپ کی وجہ سے فتح سے دور رہے۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو شکست



















