جمیکاٹیسٹ‘قومی ٹیم پہلی اننگزمیں217رنز پر ڈھیر

جمیکا:(لیڈرنیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز پر ہمت ہارگئی۔جمیکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم کی جانب سے اوپنرز عمران بٹ (11) ، عابد علی (9) اور اظہر علی (17) آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم (30) اور فواد عالم (56) نے رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3،3 جبکہ کیمر روچ نے 2 اور کائل مائرز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2 رنز بنا کر پہلے دن کے اختتام پرپولین لوٹ گئے ،پاکستان کے لیے دونوں وکٹیں محمد عباس نے حاصل کیں۔ پہلے دن 90 اوورز کا کھیل بارش کے باعثمکمل نہ ہو سکا۔ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم ، محمد رضوان ، فہیم اشرف ، یاسر شاہ ، حسن علی ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔


#Pakistan and West Indies #Test series #leadernews #national team was bowled out for 217 runs #Test match being played in Jamaica