منشا پاشا کا موبائل فون پھٹ گیا، تصاویر وائرل

کراچی:(لیڈرنیوز)اداکارہ منشا پاشا کا فون دورانِ چارجنگ پھٹ گیا سوشل میڈیا پر جس کی تصویریں وائرل ہوگئیں۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک خوفناک حادثے سے آگاہ کرنے لیے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں منشاپاشا نے اپنے فون کی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکارہ کا موبائل فون بری سے جلا ہوا۔اپنی انسٹا اسٹوری میں منشا پاشا نے بتایا کہ یہ ان کے فون کا پرانا ماڈل ہے جو انہوں نے کسی کو استعمال کرنے کے لیے دیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا یہ فون ٹیلی وژن کے ساتھ ہی چارجنگ پر لگا ہوا تھا اور اسی دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے فون کا تمام ڈیٹا کھودیا اور میں نے وہ کہیں ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا۔منشاپاشا کا مزید کہنا تھا کہ شکر ہے اس حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔


#Mansha Pasha's mobile phone explodes #leader news #social media #old model phone