کوروناکی بگڑتی صورتحال‘سندھ میں لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

کراچی:(لیڈرنیوز)حکومت سندھ نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزراء، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ، ڈی جی رینجرز سندھ نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق ، حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاو¿ن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کل سے آٹھ اگست تک لاگو رہے گا۔ترجمان کے مطابق لاک ڈاو¿ن کے دوران صوبے کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا جائے گا جبکہ برآمدی صنعت اور صوبے کے تمام میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بند اور نجی دفاتر بند رکھے جائیں گے جبکہ لوگوں کو بلا وجہ باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ جوسرکاری ملازم ویکسی نیشن نہیں کروائے گااس کو 31 اگست کے بعد تنخواہ نہیں دی جائے گی ، جبکہ سڑک پر نظر آنے والے شخص کو اس کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ، لاک ڈاو¿ن اور پابندیوں کا نفاذ سندھ بھر میں کیا جائے گا ، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ تفصیلات کے ساتھ جاری کرے گا۔


#Corona #lockdown in sindh #leader news #Corona Task Force #Sindh Chief Minister Murad Ali Shah