نشہ کے عادی گونگے باپ نے ڈیڑھ سالہ بچہ فروخت کردیا

ساہیوال:(لیڈرنیوز)مسلم ٹاﺅن مٰں نشہ کے عادی گونگے نے ڈیڑھ سالہ بیٹے ابرار حسین کو اغواءکرکے فروخت کردیامقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاﺅن کادلاورحسین گونگانشے کا عادی تھا اوراس نے اپنے باپ دلبرحسین سے نشہ کیلئے رقم مانگی تو اس نے انکارکردیاجس پر دلاورحسین گونگانے اپنانشہ پوراکرنے کے لئے اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو اغواءکرکے شورکوٹ کے ریحان کے ذریعے فروخت کردیا۔اس سے قبل دلاورحسین گونگانے اپنے بڑے بیٹے احمد کو بھی فروخت کردیاتھا اور دادانے ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد پوتاواپس لیاتھا ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکااورنہ ہی بچہ بازیاب ہوا۔


#leader news #sale #leader.com.pk