لاہور: اداکار حسن حیات اور اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹی کی تصویر شیئرسعدیہ غفار نے کی جس میں نومولود کا چہرہ واضح نہیں ۔تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں رواں ماہ کی 5تاریخ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بیٹی کا نام جوڑے نے ریا حیات خان رکھا ہے، اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ 5 جولائی کو صبح ساڑھے سات بجے ان کی فیملی میں یہ اضافہ ہوا۔جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش امریکا کے ریور سائیڈ کمیونٹی اسپتال میں ہوئی۔سعدیہ غفار اور حسن حیات گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
#sadia ghaffar #leader.com.pk #Hassan Hayat #United States



















