لاہور: جسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حلف لیا۔ جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس ہیں۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاو¿س میں ہوئی جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، کور کمانڈر لاہور اور دیگر وزراءاور بیوروکریٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور دیگر ججز ، سرکاری وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران کورونا ایس پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا گیا ۔ حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا پرتپاک تاریخی استقبال کیاگیا ۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس امیر بھٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
#justice ameer bhatti #Chief Justice of Lahore High Court #Governor Punjab Chaudhry Sarwar #51st Chief Justice of the Lahore High Court



















