لندن:ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ سے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز باہر ہوگئیں،پہلے راﺅنڈ کے میچ کے دوران سرینا ولیمز انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔ اس وقت سرینا ولیمزانجری کا شکار ہوئیں جب پہلے سیٹ میں مقابلہ 3، 3 گیم سے برابر تھا، انجری کے باعث ٹینس اسٹارآبدیدہ بھی ہوگئیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے20 برسوں میں کہ سرینا ولیمز چمپئن شپ کے پہلے راﺅنڈ سے آگے نہ جاسکیں۔
#Serena Williams #Wimbledon Tennis Championships #American tennis star #injury



















