قومی اسمبلی‘پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس طلب

اسلام آباد: قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں طلب کرلیا گیا۔میڈیا کے مطابق پارلیمنٹری کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس یکم جولائی کو سہ پہر تین بجے ہوگا ، جس کی صدارت قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کریں گے اور قومی سلامتی کے امور پر توجہ دی جائے گی۔ اور پاکستان پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوں گے ، جبکہ پارلیمنٹ کے ممبران اور وزراءبشمول اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ ، وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور سینیٹ کو بھی خصوصی طور پر کمیٹی میں مدعو کیا گیا ہے۔


#Parliamentary Committee on National Security #ISLAMABAD #National Assembly #in-camera meeting