بلاول نے وزیراعظم سے عالمی اداروں کے فنڈزکا حساب مانگ لیا

کراچی:بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی اداروںکے فنڈز کا حساب مانگ لیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کے وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو سواارب ڈالر دیئے ، یہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے وبا سے لڑنے میں مدد کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کیے ہیں ، بتایاجائے یہ فنڈکن منصوبوں پر لگایاگیا۔بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے کہا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے وبا سے لڑنے کے لئے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کیے؟ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں کے جمع کروڑوں اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے؟


#Bilawal Bhutto Zardari #Prime Minister Imran Khan #international organizations #Corona virus #IMF #Asian Development Bank #World Bank #Pakistan