انتخابی مضامین میں امتحانات‘تعلیمی بورڈز کے چیئرمینزکے تحفظات

کراچی:صرف انتخابی مضامین میں امتحانات لینے پر ملک بھر کے تعلیمی بورڈوں کے چیئر مینوں نے خدشات کا اظہار کردیاہے۔بین الصوبائی چیئر مین آف ایجوکیشن بورڈز کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیئر مینوں نے کہا کہ میٹرک کے 2 اختیاری مضامین میں طلباءکے نمبروں کی شرح کیسے طے کی جائے گی؟ اور عملی امتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبر کیسے دیئے جائیں؟ یہ فارمولا مستحق طلبہ کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں کو اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولہ کا فیصلہ کرنا چاہئے۔یاد رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ اس سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ صرف نویں اور دسویں جماعتوں کے اختیاری مضامین لئے جائیں گے۔


#chairmen of education boards #Inter-Provincial Chairmen of Education Boards #Karachi #elective subjects # Education Minister Shafqat Mehmood #Pakistan